کسی بھی نئی جگہ گھومنے جائیں تو کیا کچھ کرنا چاہیے؟


یورپی ملک آئس لینڈ میں رواں ہفتے ایک آتش فشاں پھٹنے سے کئی قصبے خالی کروا لیے گئے اور اس علاقے میں واقع ایئرپورٹ فضائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا،سال 2010ءمیں آئس لینڈ میں ہی ایک آتش فشاں پھٹنے سے پورے ملک کے ایئرپورٹس بند کرنے پڑ گئے تھے۔ ایسے میں ٹریول ایکسپرٹس کی طرف سے سیاحوں کے لیے قدرتی آفات سے متعلق کچھ انتہائی ناگزیر ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق اینڈی میڈریس نامی ایک ٹریول ایکسپرٹ نے کہا ہے کہ سیاحت کے لیے کسی بھی ملک کا سفر کرنے سے قبل ہی ایئرلائن الرٹس کے لیے سائن اپ کر لینا چاہیے تاکہ آپ لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رہیں۔اس کے علاوہ ہمیشہ ٹریول انشورنس یقینی بنائیں اور ہوٹل وغیرہ کی بکنگ معین دنوں کے لیے کرانے کی بجائے اس طرح کرائیں کہ آپ اپنی ضرورت کے لحاظ سے بکنگ کے دنوں میں تبدیلی کرا سکیں۔
اینڈی میڈریس کا کہنا تھا کہ 2010ءمیں جب آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹا تھا اور ایک ہفتے کے لیے پروازیں بند ہو گئی تھیں، میں اس وقت آئس لینڈ میں ہی موجود تھا۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے میں وہاں پھنس کر رہ گیا تاہم خوش قسمتی سے میرے پاس کافی ایئرلائن مائیلز تھے جن پر میں مفت میں ریکیاوک کے ایک عمدہ ہوٹل میں قیام کر سکتا تھا۔ ایسے میں جن سیاحوں کے پاس ایئرلائن مائیلز نہیں تھے انہیں ہوٹلنگ پر کافی رقم خرچ کرنی پڑ گئی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ سیاحوں کو کہیں بھی جانے سے پہلے وہاں جنگل کی آگ، زلزلوں اور آتش فشاں وغیرہ جیسی قدرتی آفات کے متعلق ریسرچ کر لینی چاہیے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Imran Khan moves Supreme Court to have IHC ruling in Toshakhana case overturned

US calls for probe into interference, rigging claims in Pakistan’s Elections 2024

عمران خان چاہتے ہیں کہ ہم مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت بنائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر