عمران خان کو چھوڑ کر اپنی سیاسی جماعتیں بنانے والے خود اپنی نشستیں بھی کیوں نہ جیت سکے؟


پاکستان میں عام انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق جہاں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی نے سیاسی بساط پر ہلچل مچائی ہے وہیں ان سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ایسے حیران کن نتائج بھی سامنے آئے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو چھوڑ گئے تھے۔ان میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹیرینز اور جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی ہیں۔ ان دونوں رہنماؤں کی سیاسی پارٹیاں انتخابی میدان میں کوئی کارکردگی نہ دکھا سکیں بلکہ یہ دونوں رہنما اپنے اپنے حلقوں میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے
پرویز خٹک انتخابی مہم کے دوران اپنے آپ کو صوبے کا وزیر اعلیٰ قرار دے رہے تھے اور وہ اپنی کارنر میٹنگز اور جلسوں میں کھلے عام یہ دعوے کرتے تھے کہ وہ صوبے کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور یہ کہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار بھی منتخب ہونے کے بعد ان کا ساتھ دیں گے۔
اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کا یہ موقف سامنے آیا تھا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت بنائیں گے لیکن وہ خود بھی ایک انتخابی نشست نہیں جیت سکے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ان کی جماعت لاہور کے انتخابی حلقوں سے قومی اسمبلی کی صرف دو نشستیں جیت پائی ہے ان میں ایک عبدالعلیم خان اور دوسری سیٹ پر عون چوہدری کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ این اے 128 میں عون چوہدری کے مخالف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کی جانب سے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کی شکایات اور لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن نے اس حلقے کے حتمی نتائج کو جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Imran Khan moves Supreme Court to have IHC ruling in Toshakhana case overturned

US calls for probe into interference, rigging claims in Pakistan’s Elections 2024

عمران خان چاہتے ہیں کہ ہم مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت بنائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر