عمران خان چاہتے ہیں کہ ہم مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت بنائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر

 پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ’مرکز اور پنجاب میں چھوٹی پارٹیوں سے بات کریں گے لیکن پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ سے بات نہیں ہو گی۔‘

انھوں نے کہا کہ اس وقت تک صرف خیبر پختونخوا میں وزارت اعلی کے لیے نامزدگی ہوئی ہے اور عمران خان نے ملاقات میں علی امین گنڈہ پور کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کے پاس زیادہ مرکز اور پنجاب میں سادہ اکثریت نہیں ہے اور حکومت بنانے کے لیے اسے کسی بڑی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا پڑے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی اور پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلی کی متعدد سیٹوں پر دھاندلی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹس  


سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Imran Khan moves Supreme Court to have IHC ruling in Toshakhana case overturned

US calls for probe into interference, rigging claims in Pakistan’s Elections 2024